اشتہار

بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے سیلابی پانی نے تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولنگر: بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے سیلابی پانی نے ملحقہ علاقوں میں تباہی مچادی ، ہزاروں ایکڑ پر لگی فصلیں تباہ ہوگئیں اور درجنوں دیہات میں پانی داخل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں بھارت سے چھوڑے گئے پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، سیلابی پانی سے ملحقہ علاقوں ہزاروں ایکڑ پر لگی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

دریا سے ملحق درجنوں دیہات میں پانی داخل ہو گیا، کئی مکانات منہدم ہوگئے لوگوں نےنقل مکانی شروع کردی، ریسکیو ٹیمیں اب تک آٹھ ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہیں۔

- Advertisement -

ہیڈگنڈاسنگھ پرپانی کی آمد 23.20 فٹ اوراخراج 278000 کیوسک سے زائد ہوگیا ہے اور ہیڈسلیمانکی پر پانی کی آمد 80143 اور اخراج 66427 کیوسک ہے

گنڈاسنگھ پرانتہائی اونچے درجے کا اور ہیڈ سلیمانکی بہاولنگر کے مقام پر نچلے درجےکا سیلاب ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائی بیلٹ سےملحقہ علاقوں کو خالی کرنے کے اعلانات کئے جارہے ہیں۔

دریائی بیلٹ کے21مواضعات کی 53ہزار سے زائد آبادی کو فوری نقل مکانی کرنےکی ہدایت کی گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے 19 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردئیے ہیں۔

حویلی لکھا کے مقام پر ہیڈسلیمانکی سے آج دو لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، یہاں بھی لوگوں نےاپنی مدد آپ کےتحت نقل مکانی شروع کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں