ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب: عسیر میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں عسیر کے میئر عبد اللہ الجالی کی جانب سے شمالی نشیبی علاقوں کے رہنے والوں کو سیلاب کے خطرے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق میئر عبد اللہ الجالی نے بتایا کہ تیز بارشوں کے باعث عسیر کے 19 ڈیم بھر چکے ہیں جبکہ وادیوں میں پانی کا بہاؤ شدت کے ساتھ جاری ہے۔

متعلقہ ادارے نے پانی کی سطح بلند ہوجانے پر وادیوں کے رہائشیوں کو مکانات خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ڈیموں کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

عسیر کے میئر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیموں کو بچانے کے لیے تمام دروازوں کو کھول دیا گیا ہے، عسیر کا سب سے بڑا ڈیم غالبہ ہے جس میں انتہائی حد 217 مکعب میٹر پانی بھر چکا ہے اور یہی حال باقی ڈیموں کا بھی ہے۔

عبد اللہ الجالی نے ریجن کے شمالی علاقوں کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے اور محکمہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

چین میں طوفانی بارشوں سے متعدد ہلاک ۔۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا، جبکہ سیلاب کے خطرے کے باعث تمام امدادی اداروں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں