تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

سیلابی ریلے میں پھنسے 4 افراد کو نوجوانوں نے بچا لیا

لوئر دیر میں سیلابی ریلے میں نوجوانوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر چار افراد کی زندگی بچا لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ پاک آرمی اور ریسکیو ادارے امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔

لوئر میں واڑی کے علاقے موہاڈب میں ایک گھر کے چار افراد ریلے میں پھنسے ہوئے تھے جسے دیکھ کر مقامی نوجوان ان کی مدد کو فوری بڑھے اور اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر ان کی جان بچالی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان رسی کی مدد سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ان تک پہنچ رہے ہیں اور ان کو ریسکیو کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تیمرگرا کے قریب مہاجر کیمپ میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق مختلف علاقوں میں الخدمت کے رضاکاروں کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -