تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شوبز فنکاروں کی سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل

ملک بھر میں سیلاب نے تباہی مچارکھی ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں ایسے میں سیاسی و سماجی جماعتوں کی جانب سے متاثرین کی مدد کے لیے ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں مخیر حضرات کی جانب سے راشن ودیگر امدادی اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔

شوبز ستاروں کی جانب سے بھی مداحوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے پیغامات شیئر کیے گئے ہیں۔

احسن خان

معروف میزبان و اداکار احسن خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں تمام لوگوں سے گزارش کرنا چاہوں گا کہ جتنا بھی ہوسکے سب لوگ مل کر یعنی ہم پوری قوم کیونکہ پاکستانی قوم ایک ایسی قوم ہے کہ جب بھی کسی پر کوئی مصیبت آتی ہے تو مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ابھی جو لوگ مشکل میں ہیں وہ ہمارے اپنے ہیں اور ہم لوگوں سے جتنا ہوسکے گا ہم اپنی طرف سے سیلاب زدگان کی مدد کی پوری کوشش کریں گے لیکن آپ لوگوں سے بھی اپیل ہے کہ متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے میں حصّہ لیں۔

فیصل قریشی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے ملک میں آئی قدرتی آفت سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے بجائے اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں دیکھ کر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

اُنہوں نے اس ویڈیو میں ان لوگوں پر طنز اور مایوسی کا اظہار کیا ہے جو ملک میں آئی قدرتی آفت سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ان کے اس مشکل وقت کا فائدہ اٹھا کر امدادی سامان کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔

فیصل قریشی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ہم بڑے ہی ایماندار اور مدد گار لوگ ہیں۔

حدیقہ کیانی

ممتاز گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی ایک بار پھر سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کھڑی ہوگئیں، انہوں نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے امدادی کیمپین کا آغاز کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

فرحان سعید

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں پیارے وطن کے لیے دعا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے مدد کی اپیل کی اور کہا ہے کہ وہ اپنے حلقہ احباب میں بھی اس پیغام کو پہنچائیں کیونکہ ہمارے ہم وطنوں کو ہماری ضرورت ہے۔

امر خان

اداکارہ امر خان نے کہا کہ اس مشکل وقت میں جب ہزاروں خاندان اس خطرناک سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں ہمیں ان کی مدد کے لیے آگے آنا چاہئے اگر زیادہ کچھ نہیں تو ان کے لیے دعا کریں۔

Comments

- Advertisement -