تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ٹریفک حادثے کے متاثرین کو بچانے والا ہیرو بن گیا

واشنگٹن : اپنی جان کی پروا کیے بغیر ٹریفک حادثے میں زخمی جوڑے کی مدد کرنے والا شخص ہیرو بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر واٹرٹاون کی مین شاہراہ پر دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کا خوفناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کھائی میں جاگری۔

حادثے کے عینی شاہدین میں سے ایک شخص نے متاثرین کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی گاڑی سڑک کنارے روک کر کھائی میں اتر گیا جہاں گاڑی الٹی پڑی تھی۔

متاثرہ کار میں موجود میاں بیوی بے باہر نکلنے کےلیے بے چین تھے، جسے فرانسس گوماز نامی واقعے کے عینی شاہد نے باہر نکلنے میں مدد کی۔

فرانسس گوماز کو ان کے عمل کے باعث شہریوں نے ہیرو کا لقب دے دیا۔

امریکی کا کہنا ہے کہ میرے کھائی میں اترنے پر میرے دوست نے کہا کہ ’تمھیں کھائی میں نہیں اترنا چاہیے تھا کیونکہ وہاں کوئی مگرمچھ ہوسکتا تھا جو تم پر حملہ کرسکتا تھا یا اگر بجلی کی تاریں پڑیں ہوتی تمہیں کرنٹ لگ سکتا تھا۔ جس پر میں نے کہا اس وقت مجھے صرف متاثرہ افراد کی مدد کا خیال تھا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجےمیں زخمی ہونے والے جوڑے کو قریبی اسپتال منتقل کردیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -