نیویارک: امریکی ریاست فلوریڈا میں کینسر کے مریض نے مرنے سے پہلے شادی کی خواہش ظاہر کرکے سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کینسر کے مرض سے لڑتے 19 سالہ ایک امریکی شہری ڈسٹن سینڈر نے مرنے سے پہلے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کی خواہش ظاہر کی ہے۔
امریکی شہری ڈسٹن سینڈر کینسر جیسے مہلک مرض سے لڑ رہا ہے۔ اگرچہ وہ جانتا ہے کہ وہ یہ جنگ کبھی نہیں جیت سکتا، ڈاکٹرز نے اسے افسوسناک خبر سنائی ہے کہ اس کی چند ہی ہفتوں کی زندگی باقی ہے۔
عام طور پر یہ خبر مریض کو ڈیپریشن میں دھکیل دیتی ہے، مگر ڈسٹن نے اس پر انوکھا ردعمل ظاہر کیا اور مایوس ہونے کے بجائے اپنی گرل فرینڈ سیرا کو شادی کی پیشکش کردی۔ لڑکی کی رضامندی کے بعد شادی کی تقریب کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں۔
مریض ڈسٹن کی والدہ نے کہا ہے کہ شادی کی تقریب کا مقصد چند لمحوں کے لیے غموں کو بھلانا ہے کیوں کہ اس مرض کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
ڈسٹن کی گرل فرینڈ سیرا سیوریو کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے، اب ہم ایک ہونے جارہے ہیں۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ ہمارا ساتھ کب تک قائم رہتا ہے، لیکن ہم ایک دوسرے کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
کنیسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ڈسٹن سینڈر اوران کی گرل فرینڈ سیرا سیویریو رواں ہفتے ہونے والی ایک تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
شادی کی اس تقریب کو یادگار بنانے کے لیے رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے مل کر بھرپور انتظامات کئے ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں