اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

باڈی کیم ویڈیو: امریکی پولیس چیف چالان سمیت نوکری سے فارغ

اشتہار

حیرت انگیز

اختیارات کے غلط استعمال پر امریکی پولیس چیف کو چالان کیساتھ نوکری سے بھی فارغ کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا پولیس چیف میری اوکونور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ ٹریفک پولیس کے روکنے پر پولیس چیف نے اپنا پولیس بیج دکھا کر جانےکیلئےکہا۔

پولیس چیف کی حرکت ٹریفک پولیس اہلکار کے باڈی کیم میں ریکارڈ ہو گئی تھی۔ واقعہ منظرِعام پر آنے کے بعد پولیس چیف سے چالان کیساتھ استعفیٰ مانگا گیا۔

فلوریڈا پولیس چیف میری اوکونور نے چالان جمع کرانے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ پولیس چیف کے استعفے کے بعد اسسٹنٹ پولیس چیف کو عبوری سربراہ کاچارج دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں