تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

خاتون 2 سالہ بچی کو گاڑی میں بھول گئی! گرمی کی وجہ سے بچی دم گھٹنے سے ہلاک

واشنگٹن : امریکی عدالت نے کئی گھنٹوں تک دو سالہ بچی کو گاڑی میں بھولنے اور موت کا باعث بننے والی خاتون کو سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بچی کے گاڑی میں دم گھٹ کر مرنے کا واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا جہاں ایک ڈے کیئر میں کام کرنے والی خاتون بچی کو اپنی گاڑی میں ہی بھول گئی اور جب 7 گھنٹے بعد واپس آئی تو اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیوں کہ بچی گاڑی میں مری ہوئی پڑی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ ملزمہ ڈے کیئر میں کام کرتی ہیں اور بچوں کو ڈے کیئر میں چھوڑنا خاتون کا کام ہے، حادثے کے روز وہ ایک بچی کو لیکر ڈے کیئر گئی تو ساڑھے 6 بجے ڈے کیئر بند ملا جس کی وجہ سے وہ بچی کو گھر لے آئیں۔

گھر آنے کے بعد خاتون بچی کو وین سے اتارنا بھول گئیں اور اندر چلی گئی جب 7 گھنٹے بعد واپس آئیں تو سیٹ پر بیٹھی ہوئی بچی کو مردہ پایا، حادثے کے روز درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس تھا جو دم گھٹنے کا باعث بنا۔

بچی کی موت کے بعد خاتون نے ایمرجنسی سروس کو فون کرنے کے بجائے بچی کی ماں کو فون کرکے مطلع کیا اور لاش اسپتال کے بجائے ماں کے پاس لے گئی جہاں لاش پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجی اور وہیں سے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

عدال تنے خاتون کو لاپرواہی اور غفلت برتنے کے جرم میں سزا سناتے ہوئے 50 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔

Comments

- Advertisement -