ملک کے سب سے بڑے آبادی والے شہر کراچی میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا۔
فلار ملز ایسوسی ایشن نےآج سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین فلارملزایسوسی ایشن عامرعبداللہ کا کہنا ہے کہ آج شام سے کراچی کی 92 فلار ملز بند کر دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا کہنا ہے یوکرین سےگندم کا جہاز آر ہا ہے وہ فلارملز کو دیں گے وہ جہاز کب آئےگا کب گندم جاری ہو گی اس لیےآج سےفلارملز بند کردی جائیں گی۔
- Advertisement -
انھوں نے کہا کہ شہرمیں مہنگا آٹے فروخت کرنے والے دکاندار اورٹریڈرز ذمہ دارہیں ، فلارملز نے کراچی میں گندم بحران کے باوجود آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا ، فلارملزاب بھی128روپے فی کلو آٹا فروخت کررہی ہیں۔
فلارملز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر آٹے کی سپلائی روکنےکی دھمکی دے دی اور سندھ حکومت پردھوکہ دہی کا الزام عائد کیا۔