تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

فلارملز کی ہڑتال ختم، کیا شہریوں کو آٹا مل سکے گا؟

کراچی: محکمہ خوراک سندھ سے کامیاب مذاکرات کے بعد فلار ملزایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین فلارملزایسوسی ایشن چوہدری عامر نے بتایا کہ محکمہ خوراک سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد سندھ حکومت نے بند کی گئی چھ فلارملزکھولنےکااعلان کیا ہے۔

چیئرمین فلارملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ آٹےکی قیمتوں کےمعاملے پر مزید مذاکرات ہوں گے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ فلارملزایسوسی ایشن نے ہفتہ سےآٹا کی قیمتوں کو ایک حد تک کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم حکومت سرکاری نرخ کی گندم85،آٹا105روپےکرنےکے مؤقف پرقائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلور ملز ایسوسی ایشن کا غیرمعینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

چیئرمین فلارملز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ وزیرخوراک و سیکریٹری خوراک کیساتھ تین گھنٹے مذاکرات ہوئے، حکومت نےطےشدہ ماہوار گندم کا کوٹہ فراہمی کی یقین دہانی کرائی جس پر فلار ملز نے فوری آٹے تیاری کی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے سندھ میں غیرمعینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما چوہدری یوسف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہر میں آٹے کے بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی ۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی، نوابشاہ میں چھ فلور ملز کو ناجائز سیل کیا گیا تھا، جس پر فلور ملز نے یہ اقدام اٹھایا۔

Comments