ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

فلور ملز ایسوسی ایشن کا غیرمعینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فلور ملز ایسوسی ایشن نے سندھ میں غیرمعینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما چوہدری یوسف کا کہنا ہے کہ شہر میں آٹے کے بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی گزشتہ رات کراچی، نوابشاہ میں چھ فلور ملز کو ناجائز سیل کیا گیا، ہمیں سستی معیاری گندم دی جائے اور سیل کی گئی فلور ملز کو کھولا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو سندھ بھر میں فلور ملز بند رہیں گی۔

- Advertisement -

فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کی سرکاری گندم غیر معیاری ہے نہیں خریدیں گے معیاری گندم ملے تو ہم کراچی میں آٹا سستا فراہم کریں گے۔

چوہدری یوسف نے کہا کہ پورے سندھ میں جنوری میں آٹا 95 روپے کلو میں فروخت کیا تھا لیکن حکومت فلور ملز کو کوٹے سے بہت کم مقدار میں گندم دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی گندم 120 روپے فی کلو مارکیٹ میں مل رہی ہے جبکہ 10 ماچ تک کوٹہ ختم ہوجائے گا۔

چوہدری یوسف نے کہا کہ حکومتوں نے فلور ملز کا بیڑا غرق کردیا ہے اگر گندم کی کراچی آمد پر پابندی لگائی تو پھر آٹا مزید مہنگا ہوگا، گندم کی نقل و حرکت میں پابندی نہ لگائی تو آٹا سستا فراہم کریں گے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں