اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمار، مہنگائی کے ستائے عوام کیلیے بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فلار ملز ایسوسی ایشن نے گندم کی مصنوعات پر ٹیکس کے خلاف ملز بند کرنے سمیت ہڑتال کی کال دینے کا عندیہ دے دیا۔

فلار ملز ایسوسی ایشن نے ہفتے کو لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ چئیرمین عامر عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے سے آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 سے 7 روپے اضافہ ہو جائے گا۔

چئیرمین عامر عبداللہ نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس واپس نہیں لیا تو ملز بند کرنے سمیت ہڑتال کی کال بھی دی جا سکتی ہے، حکومت سے گندم کی مصنوعات پر ٹیکس واپس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ گندم کی مصنوعات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا جبکہ اس کے بعد آٹا کے 10 کلو کے تھیلے میں 50 روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فائن آٹا اور میدہ کی فی کلو قیمت میں 7 روپے اضافہ ہو جائے گا، گندم کی دیگر مصنوعات میدہ فائن آٹا کی قیمتوں میں 460 روپے فی بوری کا اضافہ ہو جائے گا۔

ایسوسی ایشن کے چئیرمین عامر عبداللہ نے کہا کہ صرف دو فیصد پاکستانی ٹیکس دیتے ہیں جبکہ 98 فیصد سیلز ٹیکس غریب عوام سے وصول کیا جاتا ہے، ہول سیلر اور رٹیلرز پر ٹیکس کے نفاذ سے قیمتوں بڑھنے سے عوام متاثر ہوگی۔

فلار ملز ایسوسی ایشن نے دو ٹوک اعلان کیا کہ ملز ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کا کام نہیں کر سکتیں، حکومت ملرز کو کیا ایف بی آر کا زیلی ادارہ بنانا چاہتے ہیں؟

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں