اشتہار

مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے اچھی خبر، آٹا سستا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بدترین مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے عوام کے لئے اچھی خبر ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں فائن آٹے اور چکی کے آٹے کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، اس سلسلے میں فلور ڈیلرزایسوسی ایشن کے ارکان کو پرمٹ دینا شروع کر دیئےگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 15 کلو آٹے کا مل ریٹ 300 روپے کم ہوکر 2100 روپے ہوگیا ہے جبکہ فائن میدے کی 80 کلو کی بوری یکدم 1300 روپے کم ہوکر 12600 روپے کی ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ رواں سال بدترین سیلاب کے باوجود ملک میں گندم کی ریکارڈ پیداروار ہوئی تھی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اظہار تشکر کیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رواں سال ملک بھر میں گندم کی گزشتہ دس سال کی نسبت 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن سے ذیادہ پیداوار ہوئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا تمام تر مالی مشکلات کے باوجود گندم کی بمپر پیداوار پر کاشت کار اور پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے، آئندہ سال حکومت اس سے بھی زیادہ پیداوار کیلئے حکمتِ عملی مرتب کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں