اشتہار

فلورملز کی ہڑتال، حکومت نے بڑی پیشکش کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں جاری ہڑتال کے دوسرے روز سندھ حکومت اور فلورملرز کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

فلورملرز کے مطابق حکومت نے فلورملرز کو فوری طور پر 5لاکھ بوری دینےکی پیشکش کی ہے ایک ہفتے کے بعد کراچی میں گندم بلا رکاوٹ لانےکی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

فلورملرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیشکش پر فوری کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے جنرل باڈی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں سندھ حکومت کی تجاویز پر غور کیا جائے گا اگر جنرل باڈی تجاویزکوقبول کرتی ہےتوہڑتال ختم کردیں گے۔

- Advertisement -

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے ساتھ گندم معاملے پر تحریری معاہدہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فلورملز اور حکومت کے درمیان تنازع کے باعث کراچی میں آٹے کا بحران شدید تر ہوتا جارہا ہے۔ فلورملز نے دو روز سے ہڑتال کر رکھی ہے جس سے شہریوں کو آٹے کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں