اشتہار

‘اب امریکی ویزا رکھنے والوں کو دوبارہ انٹرویو نہیں دینا ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے امریکی سیکریٹری خارجہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ویزا رکھنے والوں کو دوبارہ انٹرویو نہیں دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے ویزا معاملات پر امریکی سیکریٹری خارجہ لنکن کا شکریہ ادا کیا۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ویزا معاملات پر آپ سے طویل گفتگو ہوئی تھی، وہ لوگ جن کے پاس پہلے سے امریکی ویزہ ہے ان کو دوبارہ انٹرویونہیں دینا پڑے گا۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ویزہ کا عمل تیز کرنا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے لوگوں میں تعلقات بڑھ سکیں۔

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ، وزیر خارجہ نے امریکا کے جنیوا کانفرنس میں اضافی 100 ملین ڈالر کے اعلان کو سراہا۔

ملاقات میں پاکستانیوں کے لیے ویزہ انٹرویو سے متعلق سہولتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ویزاسہولت سے متعلق امریکی وزیر خارجہ سے تفصیلی بات ہوئی ، اس اقدام سے نہ صرف ویزہ کا عمل تیز بلکہ عوامی رابطہ بڑھے گا۔

امریکی سفیرنےسیلاب متاثرین کی بحالی کیلئےعوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں