پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

پاکستان اور امریکی وزرائے خارجہ کی غزہ اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور امریکا نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے۔

پاکستان اور امریکا نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آج ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے، موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور سیکورٹی سمیت دوطرفہ امور زیر بحث آئے۔

وزرائے خارجہ نے علاقائی اہمیت کے مختلف امور جیسے کہ غزہ کی صورتحال، بحیرہ احمر اور افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں اطراف نے دو طرفہ تعلقات میں موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں