اسلام آباد : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات آخری مراحل میں ہے، پاکستان کو جلد خوشخبری ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہیں، جو جلد مکمل ہو جائیں گی، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی نظم و ضبط کے اہداف حاصل کررہا یے، پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے جلد خوشخبری ملے گی.
اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اہم ایشو ہے، پاکستان میں آبادی کامسلسل بڑھنامعیشت کے لیے رسک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈبینک کے ساتھ 10سالہ کنٹری پارٹنرشپ میں بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی فنڈنگ موجود ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ بھی کلائمیٹ فنڈنگ پربات چیت مثبت رہی،پاکستان جلد موسمیاتی تبدیلیوں کی فنڈنگ کیلئےگرین سکوک جاری کرنےکی پوزیشن میں آنےوالاہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سےمعیشت کےلیےرسک بڑھ رہےہیں، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کےلیےمؤثر فریم ورک کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کےاثرات سے بچاؤ کا وقت ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کوموسمیاتی تبدیلیوں سےبچاؤ کے لیے ہنگامی پروگرام کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کےاثرات زراعت اورپیداواری صلاحیت کومتاثر کر رہے ہیں۔