تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کویت کا پاکستانی شعبہ صحت کے لیے مالی معاونت کا اعلان

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی ہم منصب ڈاکٹر احمد نصیر ال محمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان کرونا سے نبرد آزما ہونے کے لیے عالمی کاوشوں سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا، کویتی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کی گلوبل ڈیٹ ریلیف تجویز کو سراہا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کرونا بنی نوع انسان کو پیش بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے، شاہ محمود نے کہا کہ گلوبل ڈیٹ ریلیف تجویز کا مطالبہ کرونا تناظر میں ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دینے کے لیے کیا گیا۔

کویتی وزیز خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے شعبہ صحت کی بہتری کے لیے ممکنہ مالی معاونت کریں گے، فوڈ سیکیورٹی اور صحت شعبے میں پاکستان کی معاونت درکار ہے۔

ڈاکٹر احمد نصیر ال حمد الصباح نے معاشی، دفاعی شعبوں میں تعاون کے فروغ کی تجویز دی، انہوں نے اسٹریٹیجک پلان مرتب کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاجواز پابندیوں کے سبب مقبوضہ کشمیر میں کرونا کا پھیلاؤ بڑھ چکا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت سرکار اپنی ہندوتوا سوچ کے تحت مسلمانوں پر ظلم کررہی ہے، بھارت میں مسلمانوں کو کرونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے، عالمی برادری فوری بھارتی رویے کا نوٹس لے۔

Comments

- Advertisement -