دوشنبے: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجک صدر سے ملاقات کرکے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دوشنبے تاجکستان میں صدارتی محل پہنچے ، جہاں تاجک صدر نےوزرائے خارجہ ووفود کے سربراہان کو آمد پر خوش آمدید کہا۔
شاہ محمود قریشی اورایس سی او وزرائےخاجہ کونسل کےارکان کی تاجک صدر سے ملاقات ہوئی ، جس میں وزیر خارجہ نے کونسل اجلاس اور عمدہ میزبانی پر تاجک صدر سےاظہار تشکر کیا ۔
This morning, the President of the Republic of Tajikistan, H.E #EmomaliRahmon received Foreign Ministers present in Dushanbe for the #SCOCFM.
FM @SMQureshiPTI is leading the 🇵🇰 delegation at the Meeting of the SCO Council of Foreign Ministers currently underway in Tajikistan. pic.twitter.com/4szvWsM86x
— Foreign Minister’s Public Diplomacy 🇵🇰 (@FMPublicDiploPK) July 14, 2021
وزیر خارجہ نے صدر اور وزیراعظم کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا تاجک صدرکےدورہ پاکستان سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور تاجکستان میں تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، تاجکستان سےتعلقات مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے پرعزم ہیں، کاسامنصوبوں کی بروقت تکمیل، توانائی راہداری میں مددگار ہوگی۔
ملاقات میں وزیر خارجہ نےتاجک صدر کوافغانستان میں قیام امن کی کوششوں سے آگاہ کیا۔