اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صوبے غزنی میں حملے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے صوبے غزنی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی، وزیرِ خارجہ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان امریکی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔
[bs-quote quote=”طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ غزنی حملے میں متعدد امریکی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
واضح رہے کہ آج افغانستان میں غزنی شہر کے قریب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے تین امریکی اہل کار ہلاک جب کہ ایک امریکی کنٹریکٹر سمیت تین اہل کار زخمی ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں ایک امریکی ٹینک مکمل طور پر تباہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان : خوست کی جامع مسجد میں خود کش دھماکہ ،28افراد جاں بحق، 38زخمی
اس حملے کو دسمبر 2015 میں امریکی اہل کاروں پر ہونے والے حملے کے بعد سب سے تباہ کن حملہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں ایک موٹر سائیکل بم حملے میں چھ امریکی اہل کار ہلاک ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ غزنی میں چند ہفتوں سے طالبان کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے جس کے باعث علاقے کو کنٹرول میں رکھنے، امریکا نے افغان فورسز کی مدد کے لیے اضافی فوجی بھیجے ہیں۔