پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

شاہ محمود قریشی کی قطری وزیر اعظم سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قطری وزیراعظم اور نائب امیر سے ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امورپر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری وزیر اعظم عبداللہ بن ناصر الثانی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران قطری وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قطر کے عوام پاکستان کے عوام کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

قطری وزیر اعظم عبداللہ الثانی نے تجارت، تعلیم، سفری سہولتوں پر تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے پر اعتماد رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قطر اس خطے کا اہم ملک ہے، باہمی روابط تیزی سے فروغ پارہے ہیں جو خوش آئند ہیں، قطر پاکستان کا قابل اعتبار دوست ملک ہے۔

قطری ئانب امیر سے ملاقات

قطر کے نائب امیر عبداللہ بن حمد الخلیفہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دو باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون پر زور دیا۔

قطری حکام نے پاہمی دلچسپی کے شعبوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر شاہ محمود قریشی نے مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشکش پر قطری حکام کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں : وزیر خارجہ کا دورہ قطر، دو طرفہ روابط پر تبادلہ خیال

یاد رہے کہ اس سے قبل شاہ محمود قریشی کی قطری نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن ثانی سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جلد پاکستانیوں کو قطر میں ملازمت کے مواقع فراہم کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ قطری نائب وزیر اعظم نے علاقائی استحکام کےلیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں وزراء خارجہ نے دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے 4 ملکی دورے کو شٹل دپلومیسی کا نام دے دیا

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حالیہ 4 ملکی دورے کو شٹل ڈپلومیسی کا نام دیا تھا۔

شٹل ڈپلومیسی ایک ثالث کی جانب سے دو یا زائد فریقین کے درمیان شروع کیے گئے مذاکرات ہوتے ہیں جو براہ راست بات چیت کے لیے ناگزیر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں