اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔
[bs-quote quote=”ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتِ حال اور داخلی سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
جنرل زبیر محمود حیات نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود کا اسٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر استقبال کیا۔
وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتِ حال اور داخلی سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے جنرل زبیر محمود حیات کو خطے میں قیام امن کے حوالے سے اپنے حالیہ دوروں اور ان کے نتیجے میں سامنے آنے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ انھوں نے علاقائی صورتِ حال کے ساتھ ساتھ داخلی سیکورٹی کے معاملات پر بھی گفتگو کی۔
خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی کاوشوں سے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی کاوشوں سے سعودی عرب پاکستان تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں: وزیر خارجہ
وزیرِ خارجہ نے کہا کہ سعوی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کی کھل کر امداد کی ، سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی خطیر رقم دی، وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی ولی عہد ہفتہ سولہ فروری کو پاکستان آئیں گے۔