اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جی 20 سمٹ کے کامیاب انعقاد پر سعودی ہم منصب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی نائجر میں سعودی وزیر خارجہ سےملاقات ہوئی ، ملاقات او آئی سی وزرائےخارجہ اجلاس کےموقع پر ہوئی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کورونا ،دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کےمختلف امور پربات چیت ہوئی۔
وزیرخارجہ نےجی20سمٹ کےکامیاب انعقادپرسعودی ہم منصب کومبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان اورسعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور او آئی سی کے کردارپربھی تبادلہ خیال ہوا اور وزیر خارجہ نےسعودی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سےآگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نےمسئلہ کشمیرپرسعودی عرب کی مستقل حمایت پرشکریہ ادا کیا۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔