منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں پی ٹی آئی سابق رکن اسمبلی کی گرفتاری ، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا سعودی عرب میں تحریک انصاف رہنما فہیم خان کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی عرب میں تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی فہیم خان کی گرفتاری سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جس ملک کادورہ کرتےہیں وہاں کےقوانین کااحترام کریں، آپ کا سوال پرانا ہو چکا، سعودی حراست میں شخص نہیں ہے۔

صحافی نے دوسرا سوال کیا کیا رہنما پی ٹی آئی کو سعودی حکام نے رہا کردیا؟ تو ترجمان کا کہنا تھا کہ آپ صحافی خود معلوم کر لیں حراست میں ہے یا نہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے سابق رکن قومی اسمبلی کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کراچی نے الزام لگایا تھا کہ گرفتاری حکومت پاکستان کے کہنے پر کی گئی، پی ٹی آئی نے کہا کہ سابق ایم این اے نے مبینہ طور پر 9 مئی کو خانہ کعبہ کے سامنے ایک ویڈیو بنائی تھی، جس کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پارٹی فہیم خان کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہے اور ان کی جلد رہائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں