اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن معمولی آدمی نہیں بلکہ مجرم ہیں جس سے اہل خانہ کی ملاقات محض انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کرائی.
ان کا خیالات اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی پروپیگنڈوں کے باوجود کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات کرائی کس کا دورانیہ 30 منٹ طے کیا گیا تھا لیکن اہل خانہ کی درخواست دس منٹ اور دے دیئے گئے.
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مثبت اور مخلصانہ رویے کو بھی بھارتی میڈیا نے منفی کوریج دی جب کہ بھارتی حکومت کی جانب سے بھی اہل خانہ کی ملاقات کے احسن قدم کوغلط رنگ دینے کی کوشش کی گی جو کہ قابل مذمت ہے.
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے مہمانوں کی عزت و احترام میں کوئی کمی نہیں چھوڑی گی لیکن اگر بھارت سراہتا نہیں تو کم ازکم پاکستان کے اچھے فعل کو تسلیم کرے.
کلبھوشن کا والدہ اوراہلیہ کے سامنے پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردکارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ کے لباس تبدیل کرانے کا مقصد سیکیورٹی کو چیک کرنا تھا اور اسی تناظر میں کلبھوشن سے مراٹھی میں بات کی اجازت نہیں دی تھی تاہم انہوں نے 40 منٹ تک انگریزی میں بات کی.
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن نے 24 دسمبر کو میڈیا کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا اور ان کی جانب سے میڈیا سے متعلق انتظامات پراعتراض نہیں کیا گیا تھا اور اگر کوئی اعتراض ہوتا بھی تو موقع پر ہی بتادینا چاہیے تھا.
انہوں نے کہا کہ کامیاب ملاقات اور انتظامات پر خوشی کا اظہار کلبھوشن کی والدہ کے شکریہ ادا کرنے سے پتہ چل جاتا ہے، پاکستان نے کسی سے کچھ بھی نہیں چھپایا لیکن بھارتی رویے پر کہا جا سکتا ہے کہ نیکی کر دریا میں ڈال.
بھارتی دہشت گردکلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ سےملاقات
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کے جوام میں کہا کہ سشما سوراج کی پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر میں حقائق کو توڑ مروڑ کر اپنی خواہش کا لبادہ کا اوڑھا کر پیش کیے گئے ہیں جس کا جواب وفاقی وزیر خارجہ کی جانب سے دیا جائے گا.
علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ رواں برس بھارت نے ایل او سی کی 1300 سے زائد خلاف ورزیاں کیں اور آج بھی بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو بلاجواز فائرنگ پر طلب کیا گیا تھا.
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بینرز مہم سے متعلق پاکستانی مشن سے معلومات لے رہے ہیں پاکستان میں پہلی اسپیکرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا پہلے چین، پاکستان، افغانستان کے وزراء خارجہ کے مذاکرات ہوئے جب کہ جاپان کے وزیرخارجہ 3 جنوری کو پاکستان کے دورے پر آئیں گے.
خیال رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات سے متعلق غلط معلومات فراہم کیں.
سشما سوراج نے کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کے جوتے واپس نہ کرنے، میراٹھی زبان میں بات نہ کرنے دینے اور لباس تبدیل کرانے کے سیکیورٹی معاملات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی تھی.