اشتہار

پاکستان کرتارپورکوریڈورکے تمام انتظامات مکمل کرچکا ہے، ڈاکٹر فیصل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کرتارپورکوریڈورکے تمام انتظامات مکمل کرچکا ہے ، کوشش ہے کرتارپور راہداری معاہدے پرکل دستخط ہوجائیں ، سفارتکاروں کےدورہ ایل اوسی سے صورتحال دنیا کے سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان بھارتی آرمی چیف کے دعوے کو مسترد کرتا ہے، بھارتی ہائی کمیشن سے کہا تفصیلات شیئرکریں لیکن انھوں نے تفصیلات شیئرنہیں کیں، مقبوضہ کشمیر میں 81 روز سے لوگ محصور ہیں۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نےتازہ واقعے میں مقبوضہ کشمیر میں 3افرادشہید کئے، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بدستور سنگین ہے 80 لاکھ سے زائد شہری متاثرہورہے ہیں۔

- Advertisement -

کرتارپور راہداری کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہر سکھ یاتری20ڈالرفیس کے طورپراداکرےگا ، کوشش ہےکرتارپورراہداری کھولنے کے معاہدے پر کل دستخط ہوجائیں، کرتار پور کاریڈور سے متعلق انتظامات مکمل ہیں ، دستخط کیساتھ ہی معاہدہ بھی سب کےسامنےلایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کرتا رہےگا اور افغان مسئلے کے حل کیلئے ہر سطح پر تعاون کررہا ہے، پاکستان افغان امن کیلئے کوششوں کو سپورٹ کررہا ہے، پاکستان میں اظہار رائے پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا سفارتکاروں کےدورہ ایل اوسی سےصورتحال دنیاکے سامنے آئی ، انھوں نے خود حالات دیکھے ہیں اور سچ جانا ہے، سفارتکاروں کو بھارتی اشتعال انگیزیوں سے آگاہ کیا گیا جبکہ جورا بازار میں تباہ کاریاں بھی دیکھیں، جورا سیکٹر میں 20 گھر مکمل تباہ ہوگئے، خود سفارتکاروں اور صحافیوں نے لوگوں سے بات چیت کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان مسئلےپرروس میں25اکتوبرکےمذاکرات میں شریک ہوں گے ، ایڈیشنل سیکریٹری کی سطح پرافسرمذاکرات میں شرکت کیلئے ماسکو جائے گا، ہانگ کانگ کے امور چین کا اندرونی معاملہ ہے، دوسرے ممالک کےداخلی امورمیں مداخلت سےگریزکرناچاہیے۔

بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کی دھمکی کے حوالے سے انھوں نے کہا سندھ طاس معاہدے کے تحت حقوق کا اطلاق کر رہے ہیں، معاہدے پر حقوق سلب کئے گئے تو انصاف کیلئے ہر فورم پر جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں