برطانیہ کے متعدد علاقوں میں شدید دھند کے باعث اہم ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن ہوگیا ہے، جس کے سبب متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید دھند کے باعث گیٹوک، ہیتھرو اور مانچسٹر میں پراوزیں تاخیر کا شکار ہیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹس نے مزید پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے بارے میں بھی خبردار کردیا ہے۔
گیٹوک سے آج روانہ ہونے والی بہت سی پروازیں ایک سے تین گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر سے پہلے اپنی ایئر لائنز سے رابطہ کریں، ایئر پورٹس نے مزید پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
اس سے قبل بھی برطانیہ میں مسلسل تیز ہواؤں کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر 100سے زائد پروازیں منسوخ کردی تھیں، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان فیری سروس کو بھی معطل کردیاگیا تھا۔
اسکاٹ لینڈ، ناردرن آئرلینڈ، ویلز سمیت شمالی و مغربی انگلینڈ میں تیز ہواؤں کی ییلو وارننگ جاری کی گئی تھی۔
برطانیہ میں کرسمس منانے کیلئے گھروں سے گاڑیوں پر نکلے ہزاروں افراد کو بھی تیز ہواؤں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
آذربائیجان : طیارہ گرنے سے پہلے کیا واقعہ پیش آیا؟ عینی شاہد کا انکشاف
آئر لینڈ کے ساحل اور دیگر راستوں پر فیری کمپنیوں نے خدمات معطل کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ، اسکاٹ ریل نے کچھ روٹس پر رفتار کی پابندیاں نافذ کی ہیں، جس کی وجہ سے تاخیر اور منسوخیاں ہو رہی ہیں۔