تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

موسم سرما میں جلد کو خشکی سے بچانے والی غذائیں

موسموں کی تبدیلی کا فطری عمل ہے، موسم سرما میں انسانی جلد پر جہاں دیگر اثرات مر تب کرتا ہے، ان میں سے ایک جلدی خشکی بھی اہم جز ہے ۔

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی فضا کی قدرتی نمی میں کمی آجاتی ہے، سرد اور خشک ہوائیں نہ صرف چہرے بلکہ ہاتھوں اور پیروں کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ مثلاً انتہائی حساس جلد کی حامل خواتین خشکی کے اس حملے سے فوری طور پر متاثر ہوتی ہیں۔ ان کی جلد بے رونق خشک اور کھردری ہونے لگتی ہے۔

جلد کو سرد اور خشک ہواﺅں سے محفوظ رکھنے کیلئے بیرونی طریقوں کیسا تھ ساتھ آپ کو اپنی غذا کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے، موسم سرما میں مچھلی، پنیر، مکھن، بالائی، دہی اور دودھ کا استعمال بڑھانے سے جلد خشکی کا شکار کبھی نہیں ہوگی۔

مچھلی

مچھلی جیسے سالومن اور ٹونا اور ٹراؤٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے ، جو کہ آپ کی خشک جلد میں نمی کو واپس لانے کے لیے بہترین جز ہے اور اس سے جھریاں اور ڈھلک جانے والی جلد کی شکایت میں بھی کمی آتی ہے۔

مچھلی کے باقاعدہ استعمال سے انسانی جسم کو وٹامن بی ملتی ہے، جس کی وجہ سے جلد چمکدار اور صاف ہوتی ہے۔

fish

خشک میوہ جات

سردیوں میں کھائے جانے والے خشک میوے اپنے اندر وہ تمام ضروری غذائیت رکھتے ہیں، ان میں وٹامن ای، کیلیشیم، فاسفورس، فولاد اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ زنک، کیلشیم، تانبا بھی مناسب مقدار میں پایا جاتا ہے، جو جلد کی خشکی دور کرکے نمی کو برقرار رکھتا ہے۔

nuts

شکرقندی

شکرقندی ایک جز بیٹا کروٹین سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ جسم میں جاکر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اس وٹامن کی کمی کا نتیجہ اکثر خشک جلد کی شکل میں نکلتا ہے صحت مند جلد کے لیے غذا میں زیادہ بیٹا کروٹین کو شامل کرنا ضروری ہے اور شکرقندی اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

زنک سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جلد کو ملائم رکھنے میں مدگار ثابت ہوتے ہیں، زنک جلد میں تیل کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے اور مہاسوں کو چہرے سے دورے بھگاتا ہے۔

sweet

اوئیسٹر

اوئیسٹر میں زنک سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جلد کو ملائم رکھنے میں مدگار ثابت ہوتے ہیں، زنک جلد میں تیل کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے اور مہاسوں کو چہرے سے دورے بھگاتا ہے۔

اوئیسٹر جسم کے لیے بہت اہم اینٹی آکسائیڈنٹ ہے، زنک جلد کو خشکی سے بچا کر ان میں نمی صحت مند سطح پر برقرار رکھتا ہے۔

oster

اواکاڈو

میوے کی طرح قدرتی پھل اواکاڈو بھی وٹامن ای اور دیگر اینٹی ایکسڈینٹ بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں، یہ پھل نہ صرف جلد کو نم رکھتا ہے بلکہ جھریوں کو بڑھنے روکتا ہے۔

avocado

زیتون کا تیل

حسن و خوبصورتی قائم رکھنے میں زیتون کے تیل کو زمانہ قدیم سے ہی بہت اہمیت حاصل ہے ۔ چہرے اور بدن پر اس کی مالش سے جسم میں توانائی و طاقت آتی ہے ۔ جلد میں چمک پیدا ہو تی ہے نکھار آتا ہے ۔

زیتون کے تیل میں وٹامن ای اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ بڑی مقدار میں ہوتے ہیں ، جو جِلد کی خشکی بھی دور کرتا ہے، زیتون کا تیل قدرتی موئسچرائر کا کام دیتا ہے، اس کا مساج نہ صرف جلد کو چمکد ار بناتا ہے بلکہ جلدی امراض سے بچاؤ میں بھی مدد دیتا ہے۔
olive

کھیرا

کھیرے میں میگنیشیئم ، پوٹاشیئم اور سیلیکون سے بھرپور ہوتا ہے، جو انسانی جلد کو صاف اور چمک دار رکھتا ہیں۔

cucum

Comments

- Advertisement -