کراچی: گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر اسپتال کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی غفلت سے فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ کے قریب اسپتال کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی اتفاقیہ گولی لگنے سے ٹنڈو آدم سے تیماداری کے لیے آنے والا شخص گلزار جاں بحق ہوگیا۔
یونیورسٹی روڈ پر اسپتال کے اندر اناڑی سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، خصوصی فوٹیج اے آر وائے نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
ویڈیو میں تین سیکیورٹی گارڈ کو آپس میں باتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے ان تینوں سے کچھ دور بینچ پر مقتول گلزار کو سوتے دیکھا جاسکتا ہے، باتیں کرتے کرتے سیکیورٹی گارڈ زبیر رائفل سے کھیلتا رہا۔
اسپتال کے اندر سوتے شخص کو گولی مارنے والے کم عمر گارڈ کے اہم انکشافات
اچانک سے ٹرگردبا اور رائفل سے گولی نکل کر گلزار کو جالگی، پاس موجود سیکیورٹی گارڈ چلنے والی گولی سے بال بال بچا،کسی کو پتہ نا چلا کہ سوتے ہوئے گلز کی گردن میں گولی جالگی ہے۔
تکلیف کی شدت سے مقتول گلزار اٹھ بیٹھا تو بھگدڑ مچ گئی، ویڈیو میں سیکیورٹی گارڈز اور عملے کو دوڑیں لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تیماردار اسپتال گارڈ کی اتفاقیہ گولی سے جاں بحق
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے قتل چھپانے کی کوشش کی، بینچ اور زمین پر گرنے والے خون کو مکمل طور پر دھو دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے گلشن اقبال تھانے منتقل کیا گیا ہے۔