جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

معاشی استحکام کے لیے کسانوں کی معاشی حالت کا مستحکم ہونا ضروری ہے، وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے کسانوں کی معاشی حالت کا مستحکم ہونا ضروری ہے، حکومت کسانوں کی فلاح و بہود ،مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کے لیے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کسانوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں آج کسانوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے، زراعت کی ترقی کسان کی محنت سے منسلک ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، کسان دن رات محنت کر کے معاشی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، مجھے خوشی ہے میرا تعلق بھی اسی قبیلے سے ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے کسانوں کی معاشی حالت کا مستحکم ہونا ضروری ہے، حکومت کسانوں کی فلاح و بہود، مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کے لیے پرعزم ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کسانوں کے قومی دن پر قوم محنت کش بھائیوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آج کسانوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد کسانوں کی اہمیت اور ان کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں