منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد مارا گیا، سپاہی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شہید ہوگیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی پر شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں آپریشن کیا جس میں دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

مزید پڑھیں: فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں؛ 3 دہشتگرد ہلاک، 3 گرفتار

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نارووال کے 30 سالہ سپاہی عنصر علی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فورسز ملک بھر سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ملک میں دیرپا امن لائیں گی۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں