ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چائنا ڈویلپمنٹ بینک سے پاکستان کو سترکروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چائنا سے ڈالروں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، جنگی جنون سے متاثر بھارتی اسٹاک مارکیٹ کے مقابلے میں جمعرات کو جہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہیں پاکستان کے ڈالر ذخائر کی مجموعی مالیت تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کےذخائر ریکارڈ 23 ارب 42 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں، جس میں اہم کردار چائنا ڈویلپمنٹ بینک سے 70 کروڑ ڈالر کا موصول ہونا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 39 کروڑ 51 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے اختتام پر ملکی و غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 738 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں