کراچی : ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہو کر 7.59 ارب ڈالر رہ گئے ، جو 2019 کے بعد سے سب سے کم سطح ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملک کے مجموعی ذرمبادلہ کے ذخائر میں چونتیس کروڑ اکیس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
جس کے بعد ملک کے مجموعی ذرمبادلہ کے ذخائر تیرہ ارب چوبیس کروڑ اڑسٹھ لاکھ ڈالر کے رہ گئے۔
گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں تیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر گر کر 7 ارب59 کروڑ انہتر لاکھ ڈالر کے رہ گئے۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں تین کروڑ نوے لاکھ ڈالر کم ہو کر پانچ ارب چونسٹھ کروڑ ننانوے لاکھ ڈالر کے رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل قرض اور یورو بانڈ سود ادائیگی کے سبب زرمبادلہ ذخائر کم ہوئے۔
اس حوالے سے ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی اور 2019کےبعدزرمبادلہ کےذخائرسب سےکم سطح پرآگئے۔