تازہ ترین

00:00:00

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کامقدمہ درج

ایف آئی اے کارپوریٹ بینکنگ سرکل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کامقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی ملزمان نجی بینک اکاؤنٹ کے بینفشری ہیں۔ مقدمےمیں سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سیدیونس، طارق شیخ، طارق شفیع نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا نجی بینک میں اکاؤنٹ تھا نجی بینک کا منیجر بھی مقدمہ میں شامل کیا گیا ہے نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاؤنٹ بنایا گیا بینک منیجرنےغیر قانونی اکاؤنٹ آپریٹ کرنےکی اجازت دی اکاؤنٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے21لاکھ ڈالر آئے۔

عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا امکان

متن کے مطابق تحریک انصاف نےعارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا ابراج گروپ کمپنی نے تحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے، بیان حلفی جھوٹا اورجعلی ہے ووٹن کرکٹ کلب سے 2مزید اکاؤنٹ سے رقم وصول ہوئی نجی بینک کےسربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔

راناثنااللہ کی وزارت داخلہ نے عمران خان کےخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دیا تھا۔ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے یا گھر پر نظربند کرنے پر غور کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -