تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان کو کتنے ارب ڈالر بیرونی فنڈز ملے؟ رپورٹ جاری

اسلام آباد : اقتصادی امور ڈویژن نے پاکستان کو ملنے والے فنڈز کی رپورٹ پیش کردی، جس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو 3.52 ارب ڈالر کے بیرونی فنڈز ملے ہیں۔

وزارتِ اقتصادی امور کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں ملنے والی فنڈنگ میں 3.49ارب ڈالرز قرض اور 34 ملین گرانٹ شامل ہے جبکہ بیرونی فنڈنگ میں 2.65 ارب ڈالرز بجٹ سپورٹ اور 874 ملین ڈالرز پراجیکٹ امداد کے طور پر ملے ہیں۔

گذشتہ سال اسی عرصے میں 2.234 ارب ڈالر کے فنڈز ملے تھے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کر بیرونی فنڈنگ میں 58 فی صد اضافہ ہوا،پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے فورا بعد 2.89 ارب ڈالر کی فنڈنگ ہوئی ہے۔

آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر اور یو اے ای سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے، اگست کے مہینے میں پاکستان 321 ملین ڈالر کی بیرونی فنڈنگ ہوئی، گذشتہ سال ستمبر میں 316 ملین ڈالر کی فنڈنگ ہوئی تھی۔

سعودی عرب سے دو ارب ڈالر موصول ہوئے، چین سے 508 ملین اور 490.5 ملین ڈالر مختلف اداروں سے موصول ہوئے، باہمی قرض کے طور پر 324.5 ملین ڈالر موصول ہوئے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 204.5 ملین ڈالر موصول ہوئے، رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 17.62 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ کا تخمینہ ہے۔

دوسری جانب ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کے بعد پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے دنیا کی بہترین کرنسیوں میں شامل ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر اب تک 31 روپے 50 پیسے سستا ہوچکا ہے، 5 ستمبر کو انٹربینک میں ڈالر 307 روپے 10 پیسے کی بلند ترین سطح پر موجود تھا ،آج امریکی ڈالر انٹربینک میں 275 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں لگ بھگ 10 فیصد کی نمایاں بہتری آئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 333 روپے کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ ہوا ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر اب تک مجموعی طور پر 56 روپے سستا ہوچکا ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ اس وقت 277 روپے پر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں بہتری اور ساتھ ہی ڈالر کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے والی کارروائیوں کے سبب روپیہ مضبوط ہوا ہے، معاشی تجزیہ کار کہتے ہیں ایسے ہی سلسلہ جاری رہا تو ڈالر مزید سستا ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -