اسلام آباد : رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر میں غیرملکی سرمایہ کاری میں239فیصد اضافہ ہوا ہے، رواں سال جولائی تا اکتوبر غیر ملکی سرمایہ کاری650ملین ڈالر رہی.
معاشی ذرائع کے مطابق ناروے سے264ملین اور چین سے122ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں آئی، رواں سال اکتوبر میں108ملین ڈالر سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ سال اکتوبر میں367ملین ڈالر کا انخلا ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ٹیلی کام سیکٹرمیں267ملین اور الیکٹرک مشینری میں72ملین ڈالر آئے، رواں سال کے پہلے چار ماہ میں تیل و گیس سیکٹر میں41ملین ڈالر سرمایہ کاری آئی ہے۔
علاوہ ازیں ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں1کروڑ55لاکھ ڈالرز کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں4کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا۔
گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں1کروڑ55لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی تھی تاہم مرکزی بینک کے ذخائر4کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 8نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر15ارب50کروڑ24لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔
مرکزی بینک کے ذخائر چار کروڑ ڈالر اضافے سے8ارب39کروڑ73لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر5کروڑ52لاکھ ڈالرز کمی سے 7ارب10کروڑ51لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔