بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

غیر ملکی سرمایہ کاری میں 5 فیصد اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب ڈالر سے زائد رہا۔ جولائی تا اپریل غیر ملکی سرمایہ کا حجم ایک ارب ایک کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کار چین کی جانب سے موصول ہوئی۔

دس ماہ کے دوران آنے والی غیر ملکی سرمایہ کاری میں سے آدھی چین سے آئی ہے جبکہ دیگر ممالک سے آنے والی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سعودی عرب، جرمنی اور مصر نے پاکستان سے اپنا سرمایہ نکال لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں