معیشت میں بہتری کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر منافع اپنے ملک واپس بھیج دیا۔
نومبر 23 کے مقابلے نومبر 24 میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے منافع کی واپسی میں 586 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نومبر 24 میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 32 کروڑ 16لاکھ امریکی ڈالر کا منافع واپس لے گئے۔
نومبر 23 میں غیر ملکی سرمایہ کار 4 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کا منافع واپس بھیج سکے تھے۔
مالی سال 2025 کے ابتدائی 5 مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے منافع کی واپسی میں 112 فیصد کا سالانہ اضافہ ہوا۔ مالی سال 25 کے پہلے 5ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کار منافع 1 ارب 12 کروڑ 88 لاکھ ڈالر واپس لے گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال ذخائر میں کمی کی وجہ سے ڈالر بھجنے پر مختلف پابندیاں عائد ہوئیں تھیں اب زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک نے یہ پابندی ختم کر دی ہے۔