جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وزیر خارجہ کا دبئی سے پاکستانیوں کی بروقت واپسی پر یو اے ای کا شکریہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دبئی ایئرپورٹ سے پاکستانیوں کی بروقت واپسی پر یو اے ای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اماراتی حکام کے اقدامات کو سراہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یو اے ای کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زید سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے کورونا وبا کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا وبا سے پیدا شدہ صورتحال کو مل کرحل کرنےکیلئے تعاون بڑھانے پر گفتگو کی، شاہ محمود قریشی نے دبئی ایئرپورٹ سےپاکستانیوں کی بروقت واپسی پرشکریہ ادا کیا اور مہلک وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے یو اے ای حکام کے اقدامات کوسراہا۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے شیخ عبداللہ بن زید کو پاکستان میں وبا کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا اور معاشی سست روی کے اثرات کم کرنے کیلئے قریبی تعاون پر زور دیا۔

اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید نے کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا اور فاصلاتی تعلیمی پروگرام کیلئے مدد کی پیش کش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں