بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

کراچی میں فلیٹ سے غیرملکی شہری کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گذری میں فلیٹ سے غیرملکی شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گذری میں فلیٹ سے غیرملکی شہری کی چند روز پرانی لاش برآمد ہوئی، تعفن اٹھنے پر فلیٹ کے مکینوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا تو اندر سے لاش ملی ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا بتانا ہے کہ بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہے، پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا جس کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی۔

بعدازاں ایس ایس پی نے بتایا کہ لاش جس گھر سے ملی اس کا دروازہ اندر سے لاک تھا، 55 سالہ چن شپنگ 3 سال سے مذکورہ مقام پر رہائش پذیر تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں بند مکان سے بزرگ شہری کی رسیوں میں جکڑی لاش برآمد ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کے بیٹے اس کے ساتھ نہیں رہتے وہ دوسرےعلاقے میں مقیم ہیں۔

پولیس نے بتایا تھا کہ جس مکان سےلاش ملی اس کے مکین فرار ہیں۔ مذکورہ شخص کو رسیوں سے باندھا ہوا تھا اور مکان کو تالا لگا ہوا تھا۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مقتول کی لاش قریبی دوست عزیز کے مکان سے برآمد ہوئی۔ علاقہ مکینوں نے مکان سے بو آنے پر پولیس کو اطلاع دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں