پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

امریکہ سے ایف 16طیاروں کی خریداری پرغوروخوص ہورہاہے: دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ سے ایف سولہ لڑاکاطیاروں کی خریداری کے لیےمالی معاملات پرغوروخوص ہورہاہے۔

یاد رہے کہ امریکی کانگریس نے دوروزقبل پاکستان کی 74 کروڑ ڈالرکی امدادروک دی اورکہاکہ ایف سولہ کی خریداری کے لیےپاکستان کو پوری رقم یعنی 70 کروڑروپے کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

امریکی کانگریس کے فیصلے کےبعدپاکستانی دفترخارجہ کےترجمان کابیان سامنے آیاہےجس میں کہاگیاہےکہ مالی معاملات پرغوروخوص کیاجارہاہے۔

دفتر خارجہ کاکہناہےکہ دہشت گردی ختم کرنےکی ذمےداری سب پرعائدہوتی ہے، ایف سولہ طیاروں کی فراہمی سےانسدادِ دہشت گردی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ دہشت گردی کےخاتمےکےلیےبین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اورامریکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ایک دوسرےسےتعاون کرتےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں