بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

پاکستان کے پیش ڈوزئیر کے بعد بھارت نے پاکستان مخالف مہم تیز کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کے پیش ڈوزئیر کے بعد بھارت نے پاکستان مخالف مہم تیز کر دی ہے، پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کوبدنام کرنے کے لیے فالس فلیگ آپریشن جیسے اقدامات کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ کی غیرملکی سفیروں کو بریفنگ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا بریفنگ مقبوضہ کشمیر ناگروٹا میں نام نہاددہشتگرد حملے سےمتعلق دی گئی ، بریفنگ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی، منصوبہ بندی، معاونت اور مالی اعانت کےثبوت دیے، ناقابل تردید ثبوت عالمی برادری کے سامنے رکھا، پاکستان کے پیش ڈوزئیر کے بعد بھارت نے پاکستان مخالف مہم تیز کر دی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ بھارتی جھوٹا بیانیہ ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کےسواکچھ نہیں، پاکستان نےعالمی برادری کو بھارت کے اقدامات پرپہلے ہی آگاہ کر رکھا ہے، بھارت پاکستان کوبدنام کرنےکےلیےفالس فلیگ آپریشن جیسےاقدامات کرسکتاہے۔.

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرتا رہے گا، بے بنیاد بھارتی پراپیگنڈے سے عالمی برادری کو گمراہ نہیں ہونےدیں گے اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو پاکستان کے پیش ڈوزئیر پر ایکشن لینا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں