منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

امریکا خود بھارت کو جدید اسلحہ کی ٹیکنالوجی منتقل کررہا تو دوسروں پر پابندی کیسے لگا سکتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ امریکا خود بھارت کو جدید اسلحہ کی ٹیکنالوجی منتقل کررہا ہے تو کیسے کسی ملک یا ادارے پر دوسرے ملک کو ٹیکنالوجی منتقلی پر پابندی لگا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کےاصلاحات کوجمہوری انداز میں آگےبڑھاناچاہتاہے، غیر قانونی افغانوں یا تارکین وطن کے بارےمیں تاحال کوئی اعدادوشمار نہیں تاہم پاکستان افغانستان و دیگر ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکاخود بھارت کو جدید اسلحہ کی ٹیکنالوجی منتقل کررہا ہے، امریکاکیسے کسی ملک یا ادارے پردوسرےملک کو ٹیکنالوجی منتقلی پر پابندی لگاسکتا ہے، بھارت کو ٹیکنالوجی ٹرانسفر خود امریکا کی اپنی پالیسی کے برخلاف ہے۔

- Advertisement -

یوکرائن کو اسلحہ فراہمی کے حوالے سے کہا کہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اپنے اسلحے کی ایکسپورٹ پروٹوکول کے ذریعے کرتا ہے، یوکرائن کو پاکستان نےکوئی اسلحہ فراہم نہیں کیا، ہمارے علم میں نہیں کہ یوکرائن میں پاکستان کابنا کون سا اسلحہ استعمال ہوا ہے، بیرون ممالک کے لوگوں کو شکار کے لئے صوبے لائسنس فراہم کرتے ہیں۔

غزہ کی صورتحال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، غزہ محاصرےمیں ہے ، مصر کے راستے فلسطینیوں کے لئے امداد بھجوا رہے ہیں، گزشتہ ہفتے 100 ٹن امدادی سامان فلسطینی جنگ زدہ متاثرین کیلئے بھجوایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یو این جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا، امید ہے جنگ بندی پر پیش رفت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں