ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

امریکا کا ہماری قربانیوں کو نظر انداز کرنا مایوس کن ہے، دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کا پاکستانی قوم کی قربانیوں کو نظراندازکرنا مایوس کن ہے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنے بیان میں کہی، ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کا بغور جائزہ لیا ہے۔

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیتا، امن وسلامتی کو علاقائی اور جغرافیائی سیاست سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سےسب سےزیادہ متاثرہونے والاملک ہے، کسی ملک نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان سے زیادہ کردار ادا نہیں کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی سرحد پارسے کی جاتی ہے،امریکا کی جانب سے پاکستانی قوم کی قربانیوں کو نظراندازکرنا انتہائی مایوس کن ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان اورامریکا مل کرکام کرتے رہے ہیں۔

پاکستان ہمیشہ سےدہشت گردی کوختم کرنےکی عالمی کوششوں کاحصہ رہا، نفیس زکریا نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیرکاحل نہ ہوناخطےکی امن وسلامتی میں بڑی رکاوٹ ہے، تنازعات کو ہوا دینے والی پالیسیوں کے ہوتے ہوئےامن قائم نہیں ہوسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں