کراچی: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید 24 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ رواں ہفتہ بھی جاری رہا اور ذخائر مزید کم ہو کر 14 ارب 94 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 24 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس صرف 8 ارب 98 کروڑ ڈالر کے ذخائر رہ گئے ہیں۔
- Advertisement -
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض کی قسط نہ ملی تو ذخائر میں مزید کمی متوقع ہے، جس کے باعث ملک مزید معاشی بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ 3 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 59 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔