بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

سجاول میں غیر ملکی سیاح جوڑے کو گن پوائنٹ پر چھینا گیا فون واپس مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے ضلع سجاول میں دو ہفتے قبل غیر ملکی سائیکلسٹ سیاح جوڑے سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موبائل فون انہیں واپس مل گیا۔

ایس ایس پی سجاول عبدالخاق نے بتایا کہ ڈیجیٹل اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے غیر ملکی مہمانوں کو لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کیا، قانونی کارروائی کے بعد موبائل فون سیاح جوڑے کے حوالے کر دیا۔

ادھر، سائیکلسٹ جوڑے نے اپنے ویڈیو پیغام میں سندھ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی سجاول کے خصوصی شکر گزار ہیں جنہوں نے بروقت ایکشن لیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی سیاحوں کیساتھ نازیبا حرکات پر معروف ریسٹورنٹ کا مالک گرفتار

29 دسمبر 2024 کو سجاول میں ڈاکوؤں کی جانب سے پولینڈ کے سائیکلسٹ جوڑے کو لوٹنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ اے ایس آئی کی مدعیت میں 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ کچھ ملزمان کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا جن سے تفتیش جاری ہے، ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

سیاحوں سے لوٹ مار کی خبر سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا النجار نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سجاول سے تفصیلات طلب کی تھیں۔

صوبائی وزیر داخلہ نے ہدایت کی تھی کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے فوری کارروائی کی جائے۔

اس سے قبل 13 نومبر 2024 کو کراچی میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے غیر ملکی شیف کو لوٹنے کے واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں ہیڈ کانسٹیبل عبدالرحمان، اہلکار شاہ فہد اور امان اقبال کو نامزد کیا گیا تھا۔

پی آئی بی کالونی میں پولیس ناکہ بندی کے دوران غیر ملکی شیف کو لوٹنے کے واقعے کا مقدمہ پی آئی بی کالونی تھانے میں درج کیا تھا۔

شیف خیبر مسعود نے بتایا تھا کہ رات میں ڈیوٹی سے گھر جا رہا تھا، پولیس اہلکاروں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور 3 اہلکاروں نے ناکے پر روکا اور رقم لے لی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں