اشتہار

یوکرینی فوج کیلئے آنے والا غیرملکی اسلحہ روک دیا، روس کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی فوج نے مؤثر کارروائی کرکے یوکرین کی افواج تک پہنچنے والی ہتھیاروں کی غیرملکی کھیپ کو روک دیاہے۔

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ درست ہتھیاروں کے ساتھ ایک بڑا حملہ جمعہ 16 دسمبر کو کیا گیا جس میں ملٹری کمانڈ سسٹم، ایک ملٹری اور انڈسٹریل کمپلیکس اور یوکرینی توانائی کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ان حملوں سے توانائی کی تنصیبات اور فوجی انتظامی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا، ہم نے اس حملے سے اپنا مقصد حاصل کرلیا اور تمام شناخت شدہ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس حملے کے نتیجے میں غیر ملکی ساختہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کی کھیپ کو روک دیا گیا، اس کے علاوہ جنگی علاقوں کی طرف یوکرینی افواج کے ذخائر کی پیش رفت بھی روک دی گئی اور ہتھیاروں کی تیاری اور مرمت کے کام کو معطل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ یوکرین نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اسے نئے روسی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے دارالحکومت کیف میں پانی کی بندش اور پورے ملک میں بجلی بھی معطل ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں