The news is by your side.

کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی خاتون کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کیساتھ پکڑی گئی

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے غیر ملکی خاتون کو کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹمز نے اہم کارروائی کی اور غیر ملکی خاتون کے سامان سے 4 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی 1900 گرام کوکین برآمد کرلی۔

یوگانڈا کی شہریت رکھنے والی خاتون پی آئی اے کی پرواز پی کے 214 پر دبئی سے کراچی پہنچی تھی۔ خاتون نے کوکین بریف کیس میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ شک پڑنے پر محکمہ کسٹمز نے خاتون کے سامان کی تلاشی لی۔

مزید قانونی کارروائی کے لیے خاتون کو منشیات سمیت انویسٹیگیشن اینڈ پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپریل میں کسٹمز حکام نے ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔ کسٹمز نے خاتون مسافر سے 65 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں