جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‘براہ راست سفری پابندی سے متاثرہ غیرملکیوں کو چاہیے کہ وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ براہ راست سفری پابندی سے متاثرہ غیرملکیوں کو چاہیے کہ وہ اقامے اور ویزے کی مفت تجدید کے لیے اپنی باری کا اتنظار کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک تارک وطن نے سوال کیا کہ جن لوگوں کے اقامے تاحال تجدید نہیں ہوئے کیا ان کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں بھی اضافہ ہوگا؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ وہ ممالک سے جہاں سے مسافروں کے براہ راست آنے پر پابندی عائد ہے، وہاں گئے ہوئے تارکین کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع جاری ہے۔

- Advertisement -

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ حکام نے 30 نومبر تک مفت توسیع کرنے کے احکامات دیے ہیں جن پر عمل جاری ہے، اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع مرحلہ وار بنیاد پر کی جاتی ہے۔

محکمہ کا کہنا تھا کہ باری آنے پر تمام تارکین وطن جو سفری پابندی والے ممالک میں ہیں ان کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں از خود توسیع کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے ریلیف کے طور پر مفت توسیع کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں