بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کویت میں غیرملکی بڑی مشکل میں پڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کی حکومت نے ویزا کے لیے تنخواہ کی کم از کم حد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویتی اخبار کے مطابق فیملی یا ڈیپنڈنٹ ویزا (آرٹیکل 22) کے لیے تنخواہ کی حد بڑھا کر 800 دینار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سلطنت میں اس وقت تنخواہ کی کم از کم حد 500 دینا مقرر ہے۔

یہ فیصلہ ان تمام تارکین وطن پر لاگو ہو گا جو نجی و سرکاری ویزا آرٹیکل 17 اور 18 رکھتے ہیں۔ وزارت داخلہ اس فیصلے سے متعلق جلد ہی باضابطہ اعلان کرے گی جس کے بعد یہ نافذالعمل ہو گا۔

مقامی اخبار الانباء کے مطابق ڈیپنڈنٹ یا فیملی ویزا حاصل کرنے کے لیے وہ افراد جن کی تنخواہ 800 دینار ہے انہیں اصل ورک پرمٹ یا کوئی ٹھوس ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

اس فیصلے سے کویت میں مقیم غیرملکیوں کو اپنی فیملی کے لیے ویزا حاصل کرنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں